ہرنی تا بھمبر گلی سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

مینڈھر//مینڈھر کے ہرنی اور بھمبر گلی علا قوں کو آپسی میں ملانے والی سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہاہے ۔اس سلسلہ میں مینڈھر،گلہوتہ علاقہ کے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہرنی سے بی جی سڑک کی حالت نہائت ہی خستہ ہے اور متعلقہ محکمہکی جانب سے اس طرف کو ئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سڑک گاڑیوں کے چلنے کے قابل ہی نہیںاور اس سلسلہ میں انہوں نے کئی مر تبہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران کے علا وہ ضلع ترقیاتی کشمیر پونچھ سے بھی بات کی گئی لیکن ان کو صر ف یقین دہانیاں کر وائی گئی ہیں جبکہ عملی طورپر کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مذکورہ سڑک ایک بڑی آبادی کو آپسی میں ملانے کے ساتھ ساتھ ان کی آمد و رفت میں بھی آسانی پیدا کر سکتی تھی لیکن انتظامیہ کی عدم ترجہی کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا کر نا پڑرہاہے ۔اس سلسلہ میں ایک مقامی شخص مغل حسین خان نے بتایا ہرنی سے بی جی جانے والی سڑک گلہو تہ ودیگر علا قوں میں رہائش پذیر ایک بڑی آبادی کو آمد و رفت میں آسانی اور بنیادی سہولیات کی فراہم میں آسانی پیدا کر سکتی ہے لیکن اس سڑک کی حالت اتنی خستہ ہے کہ وہ گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل ہی نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سڑکی خستہ حالت کی وجہ سے بیماروں کو اس جدید دور میں بھی کاندھوں پر اٹھا کر ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سڑک کی زد میں آنے والے لوگوں نے بے راز گار نوجوانوں کو گاڑیاں خرید کر دی تھیں تاکہ وہ اپنا روز گار تیار کر سکیں تاہم وہ بھی اپنا روز گار تیار نہیں کر سکتے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی اور ضلع انتظامیہ پو نچھ سے اپیل کرتے ہو ئے کہاکہ ہرنی تا بھمبر گلی سڑک کی مرمت کر کے اس کو استعمال کے قابل بنایا جائے ۔