ہرنی بی جی11کلو میٹر سڑک کھڈوں میں تبدیل

 جاوید اقبال

مینڈھر//ہرنی بی جی گیارہ کلو میٹر سڑک کھڈوں میں تبدیل ہوکر رہ گئی ہے۔اس سڑک کی حالت بیان سے باہر ہے اور آئے روز لوگوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔کئی بار لوگوں نے انتظامیہ اور حکام سے اپیل کی کہ سڑک کی مرمت کی جائے کیونکہ گاڑیوں کو کئی مقامات پر سواریاں اتار کر کھڈوں سے گزرناپڑتاہے لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا جس کے نتیجہ میں تین بڑی پنچایتوں کی عوام کو مشکلات کاسامناہے۔انہوں نے کہاکہ سڑک کو فوری طور پر ٹھیک کیاجائے۔اِس دوران ٹرانسپورٹ یونین نے بھی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہرنی بی جی روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنایا جائے تا کہ لوگ آسانی سے اپنا سفر کر سکیں ۔