سرینگر//مرکزی الیکشن کمیشن نے جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر شیلندر کمار کو عہدے سے فارغ کرکے ہردیش کمار کو نیا چیف الیکٹورل افسر تعینات کردیا ہے۔ہردیش کمار شیلندر کمار کی جگہ لیں گے۔ہردیش کمار فی الوقت محکمہ تعلیم کے کمشنر سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔اس سلسلے میں ایک حکم نامہ مرکزی الیکشن کمیشن کے سیکریٹری بی سی پاترا نے جاری کیا جس میں ہردیش کمار کو جموں کشمیر کا نیا چیف الیکٹورل افسر نامزد کیا گیا ہے۔