ہانگل گنڈ کوکر ناگ میں مسلح تصادم کا آغاز

نیوز ڈیسک
سری نگر//جنوبی کشمیر کے ہانگل گنڈ کوکر ناگ میں جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔

 

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ جنوبی کشمیر کے ہانگل گنڈ کوکر ناگ گاوں میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی ۔

 

انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی