کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے ہانگاہ ماور ہندوارہ میں آ وارہ کتو ں نے 4افراد پر حملہ کر کے انہیں لہو لہان کر دیا جس کی وجہ سے مقامی لوگو ں میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی ہے ۔ہانگاہ ماور علاقہ سے جمعہ کی شام کو ایک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ آوارہ کتے بستی میں دا خل ہو گئے اور وہا ں راہ چلتے 4افراد پر حملہ کر کے انہیں لہو لہان کر دیا جن میں 27سالہ حفیظہ بیگم زوجہ اشفاق احمد پرے ،عصمہ شبیر بٹ ،فرحت احمد گنائی اور سفینہ بیگم زوجہ لطیف احمد راتھر شامل ہیں ۔زخمیو ں کو فوری طور ضلع اسپتال ہندوارہ میں علاج و معالجہ کیلئے دا خل کیا گیا جہا ں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔بتا یا جاتا ہے کہ آ وارہ کتو ں نے چند بھیڑوں کو بھی اپنا نشانہ بنایا ۔آ وارہ کتو ں کی ہڑ بونگ کی وجہ سے مقامی لوگو ں میں زبردست تشویش کی لہر دو ڈ گئی ہے ۔مقامی لوگو ں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آوارہ کتو ں کی آئے روز ہڑ بونگ کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔
ہانگاہ ماور میں آ وارہ کتو ں کی ہڑ بونگ
