بارہمولہ //شمالی قصبہ پیٹن کے ہائی گام علاقے میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں دو بچوں کا باپ لقمہ اجل بن گیا۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو شام دیر گئے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب غلام محی الدین بٹ ولد محمد سبحان بٹ ساکن بنہ پورہ ہامرے پٹن میںاپنی موٹر سائیکل پر سنگرامہ سے ہائیگام آرہا تھا۔ اس دوران مذکورہ شخص چند کوٹ موڑ پر ایک ٹرک کے ساتھ ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔جس کے بعد اسے فوری طور ٹرما اسپتال پٹن پہنچا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔بتایا جاتا ہے کہ غلام محی الدین دو بچوں کا باپ تھا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔