ہارون سے کئی افراداپنی پارٹی میں شامل | جنید عظیم متو نے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کیا

نیوز ڈیسک
سرینگر// دھارا ہارون سے کئی افراد نے میئرسرینگر میونسپل کارپوریشن اور اپنی پارٹی یوتھ لیڈر جنید عظیم متو اور جنرل سیکریٹری ایس ٹی ونگ خالد بھڈانہ کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اِن نئے ساتھیوں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے متو نے اُن سے گذارش کی کہ وہ متعلقہ علاقوں میں عام لوگوں کے مسائل کو اُجاگر کرنے اور اُن کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کریں۔ ایک بیان میں متو نے بتایاکہ حالیہ دو ماہ پارٹی کے لئے بہت ہی فائدہ مند رہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ اپنی پارٹی کے ساتھ جُڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کی آئیڈیالوجی اور ترقی کا مشن دو اہم چیزیں ہیں جس وجہ سے لوگ اِس پلیٹ فارم پر آئے ہیں۔ اس موقع پر خالد بڈھانہ نے شفاف سیاسی ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو ترقی اور خوشحالی فراہم کرنا ہو۔انہوں نے کہاکہ ہمیں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ ورکروں کی طرف سے زبردست رد عمل مل رہا ہے جوکہ ایجنڈہ اور پالیسیوں سے متاثرہوکر پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔