ظفراقبال+ اشرف چراغ +سید اعجاز
ترال +کپوارہ+اوڑی//کپوارہ میں گیس سلنڈرپھٹ جانے سے ایک دوشیزہ کی موت ہوگئی جبکہ اتوار کوحادثے میں زخمی ہواترال کازخمی نوجوان بھی ہسپتال میں فوت ہوا۔اس دوران بجہامہ اوڑی میں ریچھ نے ایک شہری کوزخمی کیا۔اتوار کوکنڈآستان ترال میں سوموگاڑی کی ٹکر سے زخمی موٹرسائیکل سوار،جوخانقاہ فیض پناہ کاموذن بھی تھا،زخموں کی تاب نہ لاکرپیرصبح کوچل بسا۔ اویس احمدگنائی ولد عبد الرشید گنائی ساکن سیموہ ترال ، خانقاہ فیض پناہ ترال کا موذن اور نائب امام بھی تھا۔ ادھر ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ ترالی اور ڈی ڈی سی ممبر آری پل نے نوجوان کے موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔
ہایہامہ کپوارہ میں شام دیر گئے زینت طارق دختر طارق احمد خان ساکن ہایہامہ کپوارہ اپنے کچن میں کھانا پکا رہی تھی کہ اس دوران رسوئی گیس سلنڈر سے گیس خارج ہوگیا جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور 24سالہ زینت شدید زخمی ہو گئی ۔مقامی لوگو ں نے زینت کو نزدیکی ہسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا تاہم وہا ں ڈاکٹرو ں نے اُسے ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کیا ۔افراد خانہ کا کہنا ہے کہ جو ں ہی زینت کو اسپتال پہنچایا گیا تو وہ اپنے زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھی۔لچھی پورہ بجہامہ بونیار کے جنگل دازنہ میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص جنگل میں کسی کام کے لئے گیا تھا اور ریچھ نے اچانک حملہ کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا۔زخمی شخص کی شناخت علی شیر خان ولد عبد العزیز خان ساکنہ لچھی پورہ کے طور ہوئی ہے۔زخمی کو فوری طور علاج کے لیے پرائمری ہیلتھ سنٹر بونیار لایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے اُسے بہتر علاج کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا ۔