سرینگر// ریاستی ہائی کورٹ نے سرینگر ہائی کورٹ کے وکلاء کو چیمبر بلڈنگ میں18 وکلا کے چیمبر منسوخ کئے ہیں اور انہیں 28جون تک کمرے خالی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔اس سلسلے میں رجسٹرار جوڈیشل سرینگر کی طرف سے جاری رجسٹری نمبر .17008-10 بتاریخ 11.06.2019جوکہ متعلقہ کمیٹی کی طرف سے پیس کردہ قرار داد کے پس منظر میں ہے ،وکلا سے کہا گیا ہے کہ وہ ان چیمبروں کو خالی کریں۔قرار داد میں کہا گیا کہ وکلاء کی لائسنوں کی کرایہ بقایا ہے لہذا ان کی الاٹ منٹ منسوخ ہوجاتی ہے ۔ان وکلا سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کمروں کو ایک ہفتے کے اندر اندر خالی کریں ۔