ہائر سیکنڈری سکول کھنہ بل کا نام تبدیل

اننت ناگ // گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول کھنہ بل اب شہید شری روی جی کے نام سے جانا جائے گا۔اننت ناگ ضلع کے کھنہ بل میں قائم گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول کا نام تبدیل کرکے شہید شری روی جی رکھا گیا۔ اسکول کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ کے علاوہ چیف ایجوکیشن افسر موجود رہے۔تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ ساتھ قومی ترانہ پیش کیا۔اے ڈی سی کا کہنا تھا کہ شری روی جی نے ملک کے لئے اپنی جان نچھاور کی اور انکی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے سرکارکے تعلیمی اداروں میں بہتر تعلیمی نظام پر بھی زور دیا۔