بانہال//بانہال میں فوج نے اے ڈبلیو اے ایم کے تحت مقامی لوگوں اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور بیداری کیلئے ہائر سکینڈری سکول بانہال میں روزگار اور کاروبار ی فروغ پر ایک سیمینار منعقد کیا۔پریس کے نام جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ فوج نے جے کے ای ڈی آئی رام بن اور مہندرا پرائڈ سکول سرینگر کے تعاون سے تقریباً400طلاب کو اعلی تعلیمی اور مہارت کیلئے دستیاب مختلف تعلیمی اسکیموں اور نصاب کے ساتھ واقف کرایا۔ابتدائی طور سے فوج کے ایک آفیسر نیپی ایم سکالرشپ سکیم کے حصے کے طور سینک سکول ،پیسفک یونیورسٹی اودھیپور راجستھان میں داخلے کے طریقہ کار کے بارے میں روشناس کرایا۔جے کے ای ڈی رام بن کے محمد محسن نے انہیں ذاتی کاروبار شروع کرنے کیلئے اپنے محکمہ کی طرف سے پیش کردہ مختلف تربیتی مواقع اور قرضوں پر روشنی ڈالی۔دوسرے سیشن کے دوران مہندرا پرائڈ سکول کی ٹیم کی جانب سے جاری طلباء کو مختلف کورسوں کے بارے میں بتایا ۔ایم پی اسی نے آئی ٹی ،پرچون فروشی اور مہمان نوازی کاروبار کے علاوہ کورس کے خاتمے پر ملازمت کی یقین دہانی کرائی۔سیمینار کے اختتام پر طلباء میں مختلف تعلیمی اور روزگار دستیابی کے پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔آرمی کیمپ بانہال میں نوجوانوں کے روزگار نوڈ کے لئے مختلف کورسوں کا اندراج جاری ہے۔ہائر سکینڈرئی سکول کے تدریسی عملے اور طلباء نے فوج کے اس اقدام کو سراہا ۔