بارہمولہ //بارہمولہ کے لری ڈورہ نارواو علاقے میں قائم سرکاری ہائرسیکنڈری اسکول میں پچھلے ایک سال سے پرنسپل کی کرسی خالی ہے جس کی وجہ سے طلاب اور اُساتذ ہ کوسخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ہائر سیکنڈری میں زیر تعلیم ایک طالب علم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ہمیں معمولی کاغذات کو دستخط کرانے کیلئے کئی کلو میٹر دور ہائرسیکنڈری اسکول فتح گڑ ھ کے پرنسپل کے پاس جانا پڑ تا ہے ۔ یہی حال وہاں موجود اُساتذہ اور دیگر عملے کا بھی ہے ۔ہائر سیکنڈر ی میں تعینات ایک اُستادنے بتایا کہ اسکول کا نظم و نسق پرنسپل ہائر اسکنڈری اسکول فتح گڑھ اس سکول کی نگرانی بھی کررہے ہیں جوانصاف نہیںہے ۔اساتذہ اور عملے نے سرکار سے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پرنسپل کوفوری طور تعینات کیا جائے۔