سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کو حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی کے پوتے، انیس الاسلام کے نام سمن جاری کرتے ہوئے اُنہیں ہدایت دی کہ وہ خود کو ایجنسی کے سامنے پیش کریں۔
سمن میں انیس سے کہا گیا ہے کہ وہ نئی دلی میں قائم ایجنسی کے ہیڈ آفس میں خود کو فنڈنگ کیس میں پوچھ تاچھ کیلئے 6مئی کوپیش کریں۔
انیس ، جو پیشے سے ایک سرکاری ملازم ہے،گیلانی کے فرزند نسبتی الطاف احمد شاہ کا بیٹا ہے۔
الطاف کو این آئی اے نے جولائی 2017میں گرفتار کیا جب سے وہ دلی کے تہار جیل میں مقید ہے۔