سرینگر// حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے وادی کے معروف ایڈوکیٹ نذیر احمد بابا کی والدہ حاجرہ بیگم کی وفات پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ مرحومہ حریت چیئرمین کی چچا زاد بہن تھیں۔گیلانی نے مرحوم کے فرزند ایڈوکیٹ نذیر احمد بابا اور بشیر احمد بابا کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ’ مرحومہ ہماری بہت شفیق اور ہمدرد بہن تھی‘۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔گیلانی نے سیلو سوپور کے ڈاکٹر شیخ عبدالاحدکے انتقال پر اُن کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دُعا کی۔
گیلانی کی ایڈوکیٹ نذیر بابا سے تعزیت
