گیس سلینڈر پھٹنے سے حادثہ ہوتے ہوتے ٹلا

پونچھ//قصبہ پونچھ کے شیر کشمیر پل کے نزدیک ایک ہوٹل میں رسوئی گیس سلینڈر میں اچانک آگ لگ گئی لیکن موقعہ پر موجود لوگوں کی ہوش مندی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔گیس سلینڈر میں آگ نمودار ہوتے ہی وہاں موجودلوگوں نے ہمت کر کے سلینڈر کو دکان سے باہر نکال کر ہوٹل کے قریب بہہ رہی نہر میں ڈالا جس کی وجہ سے سلینڈر میں لگی آگ بجھ گئی اور ایک بہت بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹلا۔اس دوران پولیس بھی موقعہ پر پہنچ گئی ۔