سرینگر//لیگل اینڈ میٹرولوجی محکمہ نے شہر کے کئی علاقوں میں چیکنگ کے دوران لوگوں کے گھروں تک گیس پہنچانے والوں ( ڈیلوری بائز) پر جرمانہ عاید کیا۔ان ڈیلوری بائز کو لوگوں سے اضافی رقومات وصولتے ہوئے پایا گیا ۔حکام نے شہر سرینگر میں 14.2کلو گرام وزنی گیس سلنڈر کی قیمت820 مقرر کی ہے جس میں 294 روپے صارفین کو سبسڈی ملتی ہے ۔اسی طرح بڈگام ،پلوامہ اور کولگام میں گیس سلنڈر کی قیمت 820روپے جبکہ بارہمولہ اور پہلگام میں 828 روپے اور کپوارہ میں گیس سلنڈر کی قیمت 837 روپے مقرر کی گئی ہے۔حکام نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ڈیلوری بائز سے گیس سلنڈر کا وزن کرائیں اور اس کی رسید حاصل کریں اور کسی قسم کی شکایت پر محکمہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔