سرینگر// گوگجی باغ میں امر سنگھ کالج کے نزدیک کل ’اربن کیفے اینڈ ریسٹورنٹ ‘ کا افتتاح کیا گیا ۔یہ ریسٹورنٹ 'Tasty Tiffins and Co' کا ایک حصہ ہے ،جو لوگوں کو ان کی دہلیز پر مزیدار ٹفن فراہم کرتا ہے۔معروف ہوٹلیئر مشتاق چایہ نے ایس ایس پی مقصود الزمان ،پیکس آٹوکے مالک بلدیو سنگھ رینہ ،جے اینڈ کے ہوٹلیئرس کلب کے سیکرٹری جنرل طارق رشید غنی اور سول سوسائٹی کے ممبران کی موجودگی میں ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔ریسٹورنٹ میںکشادہ جگہ اور عمدہ اور لذیدپکوان یہاں آنے والے لوگوں کو کھانے پینے کے حوالے سے ان کا مزاج خوش کردے گاجبکہ ریسٹورنٹ میںایک بیکری شاپ بھی قائم ہے ۔سرینگر کے میران بانڈے اور شمیر بانڈے نامی 2بھائیوں نے لوگوں کی مانگ پر یہ ریسٹورنٹ قائم کیا ہے جہاں کھانے کے معیار اور ذائقہ پر سمجھوتہ کیے بغیر بہت سستی قیمتوں پر لوگوں کو پکوان دستیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر کے تجربہ کار باوچیوں کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ ریسٹورنٹ میں آفس جانے والوں اور کالج کے طلبا کوکم قیمت پر گرم ٹفن بھی مہیا ہوگا۔