رمیش کیسر
نوشہرہ // سب ڈسٹرکٹ کی قلعہ درہال تحصیل کے گونی کلر اور لوہا کتھا کے عوام نے لیفٹیننٹ گورنر حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گاؤں میں پکی سڑک بنائی جائے جس سےوہ برسوں سے محروم ہیں ۔سب ڈسٹرکٹ نوشہرہ کی قلعہ درہال تحصیل کی لام پنچایت کے گنی لوہا کتھا رنجالی اور کلر کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں میں حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی پکی سڑک نہیں بنائی گئی ہے جس کے باعث ان کے گاؤں میں ابھی تک کوئی بھی ترقی نہیں ہوئی ہے کیونکہ جہاں پر سڑک نہیں ہے وہاں پر کسی قسم کے ترقیاتی کام نہیں ہو سکتے اور اس گاؤں کی ترقی بھی ناممکن ہے ۔لوگوں کے مطابق ان کے چاروں علاقہ جات ہر قسم کی ترقی سے پچھڑ گئے ہیں، محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے ایک کافی برس قبل ایک کچی سڑک بنائی گئی تھی جس پر ہنوز تارکول نہیں ڈالا گیا ہے اور وہ راستے میں ہی بند ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ابھی تک اس سڑک کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک کو پکا کیا جائے تاکہ ان کے بھی یہاں مسافر اور دیگر گاڑیاں گاڑیاں آ سکیں اور یہاں کی ترقی ممکن ہو سکے۔انہوںنے کہا کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے بچے سکول بھی نہیں جا سکتے ہیں کیونکہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے بچے پیدل چلنے پر مجبور ہیں
گونی کلر اور لوہا کتھا نوشہرہ میں کچی سڑک لوگوںکا مقدر عبور ومرور تقریباً ناممکن ،میکڈم ڈال کر سڑک پختہ بنانے کا مطالبہ
