گول// ضلع رام بن کے دور دراز علاقوں میںکھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اور اس میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھانے کے لئے فوج کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کالی مستٰی میں سپورٹس اشیاء فراہم کئے۔جس کامقصد سکولوں میں کھیلوں کی سہولیات میںبہتری لانا اور دور دراز علاقہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب حوصلہ افزائی کرنا تھا اور اُن میں سپورٹس مین کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ سکول کوکھیلوں کا سامان سکول سٹاف ،موضع کلمستہ کے سرپنچ اور علاقہ کے لوگوں کی موجودگی میں حوالہ کئے گئے۔اسکول کے پرنسپل نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے علاقہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ان میں مثبت سوچ پیدا ہو سکتا ہے۔