گول میں یونائٹیڈفرنٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

گول//ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں مسلسل وسرے روز یونائٹیڈ فرنٹ کی جانب سے زوردار احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مقامی لوگوں ، سیاسی لیڈران و دکانداروں نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقعہ پر مقررین نے گول سب ڈویژن کی تقسیم کو نا قابل برداشت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ گول کے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھا گیا ہے ۔ س موقعہ پر مقررین نے کہا کہ پہلے گول گلاب گڑھ کو الگ کر کے گول کو ریاسی کے ساتھ جوڑا گیا اوراس طرح سے پہلے اس حلقہ کو ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے ۔ اس طرح سے یہاں پر ہمیشہ یہاں کی عوام کے ساتھ استحصال کیا گیا اور اب گول کو دو حصوں میں تقسیم کر کے پھر سے یہاں کی عوام کو منتشر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے نہ صرف یہ مسودہ انسانیت کے خلاف ہے بلکہ یہ تمام مذہبی فرقوں ،کے خلاف ہے اور ہر ایک ذی شعور انسان ہکا بکا ہو کر رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ انگریزوں سے آزاد ہونے کے ساتھ ہی نا انصافی برتی جا رہی ہے جو اب بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا گیاکہ گول ایک تاریخی مقام رہا ہے اور اس کو باقی رکھنے کے لئے گول کو اپنے نام سے ایک الگ اسمبلی حلقہ بنایا جائے تا کہ یہاں کی عوام کے ساتھ انصاف ہو ۔مقررین نے کہا کہ اس طرح کے احتجاج تب تک جاری رکھی گے جب تک نہ ہمیں انصاف ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔