رام بن //ضلع میں کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گول میں ایک کثیر زبانی مشاعرے او ر محکمہ سپورٹس و یاتھ سروسز کی جانب سے گورنمٹ ہائی سکول کانتھی میں والی بال میچ کا اہتمام کیا گیا ۔ہیڈ ماسٹر جی ایچ کانتھی منگل سنگھ نے تمام شرکا ء ٹیموں کی سراہنا کی جبکہ زیڈ ای پی او رام بن آر این کول نے بتایا کہ کانتھی میں منعقدہ کبڈی، کھو کھو اور والی بال میں مختلف عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے گروپوں کے درمیان کھیلے جائیں گے۔تحصیلدار گول محمد اشرف اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ میزبان سکول کے نامور مصنف اور شاعر ننا جی تکو مہمان ذی وقار تھے۔اپنے خطاب میں تحصیلدار نے محکمہ تعلیم کی جانب سے گول میں کثیر زبانی مشعارہ منعقد کرنے کی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے ضلع کے شعرا خصوصاً نوجوان شعرا کو ادبی تقریبوں میں شرکت کرنے کی ترغیب ملے گی۔نامور شاعر محمد شفیع جرال نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایسے ادبی اور تعلیمی پروگرام سے نئی نسل کو کافی فائدہ ہوگا۔مشاعرے میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 42 مقامی شعرا، اساتذہ اور طلاب نے شرکت کی۔۔
گول میں کثیرزبانی مشاعرہ اور والی بال میچ کا اہتمام
