گول میں عوامی مسائل کی طرف توجہ دی جائے | انتظامیہ سے اصلا ح معاشرہ گول کی اپیل

گول// اصلاح معاشرہ کونسل سب ڈویژن گول کے صدر زاہد رحمت اللہ نے ایک بیان میں گول انتظامیہ سے گزارش ہے کہ سب ڈویژن گول کے تمام علاقہ جات کی سڑکوں کو ہر وقت خراب موسم کی حالت میں بھی مکمل بحال رکھا جائے، سڑکوں پر برف کو ساتھ ساتھ اُٹھایا جائے تا کہ بیمار لوگو ں کو ہسپتال لے جانے یا دوسرے لوگوں کو گول صدر مقام تک پہنچنے میں کسی قسم کی کوئی پریشانہ نہ ہو ۔ اور اس طرح سے بیمار کو فوری علاج ہو سکے ۔وہیں گول رام بن شاہراہ پر نالہ چھپرن جو یہاں کی عوام کے لئے درد سر بنا ہوا ہے تھوڑی سی بارش ہونے پر یہاں قابل آمد ورفت نہیں رہتا جس وجہ سے ہزاروں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ اصلاح معاشرہ سب ڈویژن گول انتظامیہ بالخصوص ڈی ڈی سی چیئر پرسن رام بن ڈاکٹر شمشاد ہ شان، جو کہ سنگلدان کی ڈی ڈی سی ممبر بھی ہیں اور علاقہ چھپرن ان ہی کے حدود میں آتا ہے، سے استدعا ہے کہ اس چھپرن نالہ پر ایک پل تعمیر کیا جائے تا کوئی متبادل راستہ تلاشا جائے تا کہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔ یہاں پر ہر موسم کی بارش میں لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔وہیں سب ڈویژن گول میں ان ایام میں راشن ، رسوئی گیس، تیل خاکی ، ادویات کا ذخیرہ کیا جائے اور بجلی اور پینے کے پانی کے نظام کو درست کیا جائے تا کہ برف باری اور بارشوں میں عام جو پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔