زاہدبشیر
گول//ضلع رام بن کی سب ڈویژن گول میں ہفتہ کی صبح گیارہ بجے سے پانچ بجے تک ہوئی شدیدبارشوں کی وجہ سے جہاں گرمی سے نجات ملی ہے وہیں دوسری جانب قریبا دوماہ سے لگاتارسوکھے سے بھی نجات ملی ہے جس سے بالخصوص زمینداروں نے راحت کی سانس لی۔ تفصیلات کے مطابق شدیدبارشوں کے دوران گول کے سیاحتی مقامات آرام کنڈ،دگن ٹاپ پرآئے سیلانیوں اوردور دور سے پکنک کیلئے آئے طلباء کوکافی پریشانیوں کاسامناکرناپڑا اوربارشوں کی وجہ سے یہ سیلانی مایوسی کاشکارہوکرگھروں کولوٹ گئے۔وہیں اس دوران سکولی طلباء نے شدیدبارشوں میں ڈھوکوں میں بارشوں سے بچنے کے لئے پناہ لی۔یاد رہے کہ گول کے سیاحتی مقامات پر سرکارکی جانب سے کوئی بھی انتظام نہیں کیا گیاہے نہ ہی کوئی ہٹ بنائی گئی ہے اورنہ ہی کوئی ایسی عمارت موجود ہے جہاں سیاح بارشوں کے دوران قیام کرسکیں۔ وہیں اس دوران جہاں کی شدیدقلت پائی جارہی تھی اب امیدکی جارہی ہے کہ سوکھے چشمے پھرابل پڑیں گے اورلوگوں کوپانی کی شدیدقلت سے نجات ملے گی۔