سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا جو کارکن گذشہ شام نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں جنوبی کشمیر میں زخمی ہوا تھا، وہ سوموار کو میڈیکل انسٹی چیوٹ، صورہ (سکمز)میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
محمد جمال(65) کو گذشتہ شام ضلع کولگام کے زنگلپورہ نامی گائوں میں نقاب پوش افراد نے اپنے ہی گھر میں گولی مار کر زخمی کیا تھا جس کے فوراً بعد اُسے سکمز لایا گیا تھا۔
سکمز ذرائع نے زخمی جمال کے چل بسنے کی تصدیق کی۔