زاہد بشیر
گول؍؍آج یہاں گول میں سمر ہیٹ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنگلدان اور مہاکنڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا سنگلدان ٹیم نے مہاکنڈ کو تین ایک سے شکست دی اور خطاب اپنے نام کیا۔اس ٹورنامنٹ میں کل نو ٹیموں نے حصہ لیا اور چار ٹیموں نے سیمی فائنل میچ کھیلے جہاں سنگلدان اور مہاکنڈ کی ٹیم کو فاینل میچ کھیلنے کا اعزاز ملا۔فاینل میچ دوپہر تین بجے کے بعد کھیلا گیا بڑی تعداد میں شایقین میچ دیکھنے کے لئے گرونڈ میں پہنچے تھے۔آج کی اختتامی تقریب میں معزز شہری مختلف سماجی تنظیموں کے سربراہان جن میں سیول سوسائٹی کے صدر شمس الدین وانی اصلاح معاشرہ کے صدر رحمت االلہ زوہد ،مشتاق احمد لوہار ،خادم وانی ضیا الرحمان ،معقصود احمد ،فیاض احمد شاہ ،نواز احمد وانی ،حفیظ ،زوہد ایفاد الحسن شاہ ،فاروق احمد مغل ،بشیر احمد وانی وغیرہ وغیرہ شامل تھے۔
اس ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز سے مغل کو دیا گیا جبکہ مین آف دی میچ کا اعزاز آدل احمد کو ملا۔ پروگرام کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا اور مینجمنٹ کی جانب سے کچھ معزز شہریوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا گرین ویلی والی بال کلب کی جانب سے کھلاڑیوں کو تمبکوں کے ساتھ نقدی انعامات بھی دیا گیا کھلاڑیوں کے ساتھ تماشیوں نے بھی گرین ویلی والی بال کلب کی مینجمنٹ کو کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرانے کے لئے مبارک باد پیش کی