سرنکوٹ// تعلیمی زون بفلیازکے گور نمنٹ مڈل سکول بفلیاز میں بچوں کو بنیادی سہولیات ہی فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے بچے زمین پر بیٹھنے پر مجبورہو چکا ہے ۔مڈل سکول میں اس وقت 120طلباءتعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کو تعلیم فراہم کرنے کےلئے 10ٹیچر تعینات کئے گئے ہیں ۔سرپنچ بفلیاز امجد خان نے کہا کہ سکو ل میں زیر تعلیم طلباءکو باہر زمین پر بیٹھا جاتا ہے جبکہ ان کو بیٹھنے کےلئے ڈیسک ودیگر سہولیات ہی فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ زون میں آنے والے پرائمری اور مڈل سکولوں میں طلباءکو معیاری تعلیم فراہم نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے بچوں کامستقبل تاریک ہو تا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سکول میں تعینات دس ٹیچروں نے حاضری کے سلسلہ میں باری لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے روزانہ سکول میں 120بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کےلئے صرف 4ٹیچر حاضر رہتے ہیں ۔انہوں نے چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ سے اپیل کرتے ہو ئے کہاکہ گور نمنٹ مڈل سکول بفلیاز کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کےلئے حکم جاری کیا جائے جبکہ سکول میں زیر تعلیم بچوں کو بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔