سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاست کی سکھ برادری کو 9ویںگورو تیغ بہادر جی کے 401ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گوروتیغ بہادر جی نے انسانیت ، عدم تشدد ،بھائی چارہ اورفرقہ دارانہ میل ملاپ کی تعلیم دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر کے عوام کو اِس بات پر فخر ہے کہ یہاں کے عوام نے صدیوں سے بھائی چارہ کی علم کو فروزان رکھا ہے، اور ہر مصیبت اور امتحان کی گھڑی میں ایک دوسرے دُکھ سکھ میں برابر شریک رہے ہیں۔ پارٹی کے جنرل علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال، صوبائی صدور ناصر اسلم وانی ،ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، بھوشن لعل بٹ اور ستونت کور ڈوگرہ نے بھی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ پارٹی کی اقلیتی سیل کے سربراہ اور خالصہ لیڈر جگدیش سنگھ آزاد نے کہا کہ گورو تیغ بہادر کی تعلیمات سکھ پنت کے بانی گورو نانک دیو کے عقائد پر مبنی تھی۔