گورننگ باڈی کااہم اقدامSKIMS

 سرینگر//شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کے لئے سکمز وقف فنڈ بنایا ہے۔سکمزکے ایک بیان میں تمام مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے اور کم آمدنی والے طبقے کے غریب مریضوں کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے،SKIMS نےSKIMS-ENDOWMENT-FUNDیعنی سکمز وقف فنڈ قائم کیا ہے، جیسا کہ ملک کے دیگر بڑے طبی نگہداشت کے اداروں میں رائج ہے۔بیان کے مطابق SKIMSکی گورننگ باڈی کی طرف سے ’وقف فنڈ‘کے قیام کو منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت غریب مریضوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جو جان لیوا امراض جیسے کینسر، دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن کوگردوں یاجگر کی پیوندکاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح کی بہت سی دوسری بیماریوں کے علاوہ جہاں ایک مریض اپنے محدود وسائل/غربت کی وجہ سے مالیاتی اثرات کا متحمل نہیں ہو سکتا وہ بھی اس سکیم کے تحت آتے ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورفائنانشل  سکیموں کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ اپیل میں کہاگیاہے کہ لوگ عطیات،عطیات اکاؤنٹ میں جمع کرا سکتے ہیں۔جس کابینک اکائونٹ نمبرSB-0342040100015060،جے کے بینک برانچ صورہ ،آئی ایف ایس سی کوڈنمبر:JAKA0SKIMSSہے۔