گورنمنٹ ہائی سکول گوالتہ اوڑی میں اساتذہ کی کمی

اوڑی//اوڑی کنٹرول لائن پر واقع گوالتہ نامی گائوں میں قائم گورنمنٹ بائزہائی سکول میںزیر تعلیم 150 طلاب کیلئے صرف 4 رہبر تعلیم اساتذہ ہی تعینات ہیںجبکہ سکولی عمارت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے طلاب عارضی شیڈ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو باخبر کیا گیالیکن کوئی دادرسی نہیں ہوئی۔سکول میں زیر تعلیم کئی طلاب نے کہا کہ انہیں پڑھانے کیلئے محض 4 رہبر تعلیم اساتذہ تعینات ہیں جبکہ سائنس،انگریزی اورریاضی جیسے مضامین کا کوئی بھی استاد گزشتہ کئی برسوں سے سکول میں تعینات نہیں کیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکول میں ہیڈ ماسٹر کی کرسی بھی دو سال سے خالی پڑی ہوئی ہے۔چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ غلام محمد لون نے کشمیر عظمیٰ کویقین دلایا کہ اگلے دو روز کے اندر دو استاد تعینات کئے جائیں گے۔