ڈورو //گورنمنٹ ڈگری کالج ڈورو شاہ آباد میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ریاستی و ملکی سطح پر تعلیمی میدان و کھیل کود شعبوں میں بہترین کارگردگی دکھانے والے طلاب میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اس موقعہ پرگذشتہ چار برسوں کے دوران اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں مومنٹوز سے نوازا گیا ۔کالج پرنسپل پروفیسر مشتاق علی میر کا کہنا ہے کہ تقریب کا مقصد بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب کی حوصلہ افزائی کر نا ہے تاکہ اس سے دیگر طلاب میں بھی دلچسپی بڑھ جائے ۔تقریب پر طلاب نے کلچرل پروگرام پیش کرکے سامعین کی داد حاصل کی ۔