پرویز احمد
سرینگر //گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندوارہ میں 55فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ خالی پڑی اسامیوں میں سینئر ڈاکٹروں کی 163اسامیوں کے علاوہ نیم طبی عملہ کی 65اسامیاں بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کی خالی پڑی 163اسامیوں میں پروفیسروں کی سبھی 20، ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی29، اسسٹنٹ پروفیسروں کی 18اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اس کے علاوہ کالج میں نیم طبی عملہ کی 65اسامیاں بھی خالی پڑی ہیں۔ سینئر ڈاکٹروں میں کالج کیلئے پروفیسروں کی 24اسامیاں منظور کی گئی ہیں لیکن ان میں صرف 4اسامیوںپر ڈاکٹروں کو تدریسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ 20اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی منظور شدہ 34اسامیوں میں سے5پر عملہ کو تدریسی بنیادیوں پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ 29اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اسسٹنٹ پروفیسروں کی 52اسامیوں میں سے34اسامیوں پر ڈاکٹروں کو تدریسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ 18اسامیاں خالی پڑی ہیں۔کالج کیلئے سینئر ریذیڈنٹوں کی 81اسامیاں منظور شدہ ہیں جن میں سے18 تعینات ہے جبکہ 63اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ جونیئر رزیڈنٹوں کی 70اسامیاں منظور شدہ ہیں ، ان میں 36 تعینات ہیں جبکہ 24اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ کالج میں نان گذٹیڈ ملازمین کی 6اسامیوں میں سے 4خالی پڑی ہیں۔ کالج میں جونیئر نرسوں کی 19اسامیوں میں سے 8پر نرسیں تعینات ہیں جبکہ 11پر نرسنگ عملہ تعینات ہے۔ اس کے علاوہ نیم طبی عملہ میں سینئر فارمیسسٹوں کی 2، انستھسیا اسسٹنٹوں کی 4، سینئر ایکس رے ٹیکنیشین کی ایک اور دیگر اسامیاں خالی پڑی ہیںجن میں حجام کی اور درزی کی 2 اسامیاں بھی شامل ہیں۔