حسین محتشم
پونچھ//شعبہ اردو گورنمنٹ پی جی کالج راجوری کی جانب سے ایک نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر ایم کے وقارؔ نے شرکت کی ۔نعتیہ مقابلے میں شامل بچوں نے اپنی خوشنما آوازوں میں نعت رسول مقبول گنگنا کر ماحول کو نہایت کی خوبصورت اور روحانی بنا دیا۔اس مقابلے میں ہمزہ نصریٰ طالب علم بی اے سمسٹر اوّل نے پہلی پوزیشن، شاہد محمود نے دوسری اور طنفر کوثر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جن کو مہمان خصوصی کی ہاتھوں انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ پروفیسر محمد مسلم وانی،پروفیسر الطاف حسین اور پروفیسر غلام عباس نے منصف کے فرائض انجام دیئے۔مہمان خصوصی نے اس دوران جہاں اپنا نعتیہ کلام پیش کر کے سامعین سے داد و تحسین حاصل کی وہی انھوں نے اس روحانی محفل کے انعقاد پر انتظامیہ کو سراہا۔ انھوں نے نعت خواں طلبہ کو اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔اپنے صدارتی خطاب میں پرنسپل پی جی کالج راجوری ڈاکٹر جاوید احمد قاضی تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا اور طلبہ وطالبات کو محنت ولگن سے تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقعہ پر پروفیسرفاروق احمد مرزا، پروفیسراقبال رینہ، پروفیسرڈاکٹر عبدالخالق، پروفیسر ڈاکٹر محمد بشیر، پروفیسرڈاکٹر انور شاہ، پروفیسرمضمون رشید جامی، پروفیسر ڈاکٹر عاشق رضا، پروفیسر انظاراحمد ملک ، پروفیسر ڈاکٹر گوہر اقبال، پروفیسر ڈاکٹر ایاز احمد، پروفیسر ڈاکٹر محمد شکیل
کٹاریہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد، پروفیسرڈاکٹراسرار احمد،داکٹر مختار احمد اور ڈاکٹر ظہیر احمد موجود تھے۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر امجد علی بابر نے انجام دیئے۔