گورنر کا ایمز کے ٹراما سینٹر کا دورہ

نئی دلّی// گورنر ستیہ پال ملک نے نئی دلی میں ایمز کے ٹراما سینٹر جا کر وہاں داخل جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امیت کمار کی خیر و عافیت دریافت کی۔امیت کمار اس برس 18؍ فروری کو پلوامہ میں ایک ملی ٹینسی مخالف آپریشن میں زخمی ہوگئے تھے۔گورنر نے 26؍ اپریل کو پولیس پوسٹ چھانہ پورہ پر ہوئے حملے میں زخمی کانسٹیبل فیروز احمد کی بھی عیادت کی۔گورنر نے اُن کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے مکمل مدد کا یقین دلایا۔ڈاکٹروں نے گورنر کو جانکاری دی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔