گورسائی کا ملازم زندگی کی جنگ ہار گیا ۔20روز بعد جی ایم سی جموںمیں لقمہ اجل

جاوید اقبال

مینڈھر//مینڈھر کے گورسائی علاقہ سے تعلق رکھنے والا شیپ ہسبنڈری کا ملازم 19روز بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیپ ہسبنڈری کا ملازم تعبیر حسین شاہ والد نظیر حسین شاہ ،جو کہ اپنی ڈیوٹی کے دوران ہرنی میں چھت سے گر کر شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا جس کو فوری طور سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا تھا جہاں سے اُسکا بنیادی حلاج و معالجہ کرنے کے بعد اُسکو جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا تھا جہاں پر علاج کے دورانِ وہ 19 دن کے بعد اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا ۔منگلوار کی شام کو اُنکے آبائی گاؤں گورسائی میں اُنکی نمازِجنازہ بڑی تعداد میں لوگوں نے ادا کی ۔اُنکی موت پر کئی سیاسی و سماجی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ ساتھ سیول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔