رام بن// گوجر و بکروال طبقہ کی آل کارڈی نیشن کمیٹی نے ریاستی مخلوط سرکار پر طبقہ کے ساتھ امتیاز اور ہراساں کرنے پر اپنا موقف واضح کرنے کی اپیل کی ہے۔طبقہ کی جانب سے رام بن کے میترامیں منعقدہ یک روزہ کانفرنس میں کمیٹی نے سرکا رپر طبقہ کے مفاد کو تحفُظ دینے میں ناکام رہنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔ کمیٹی کے چیئر میں طالب حُسین اور نائب چیئر مین نزاکت کھٹانہ نے بی جے پی کوگوجر و بکروال طبقہ کو حراساں کرنے کا مبینہ الزام لگایا اور کہا کہ مخلوط سرکار سانبہ، کٹھوعہ و جموں اضلاع کے مختلف مقامات پر گوجر وں و بکروالوں کو تحفُظ دینے میں ناکام رہی ہے۔کانفرنس کے بعد میترا سے ایک ریلی نکالی گئی ،جس میں فارسٹ لینڈ ایکٹ کو ریاست میں لاگو کرنے اور کھٹوعہ ، سانبہ اور جموں اضلاع میں پرائیویٹ زمینوں سے جبری طور پر قبضہ کرنے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ریلی میں مبینہ الزام لگایا گیا کہ ان اضلاع میں رہائش پذیر خانہ بدوشون کو جنگلاتی علاقہ کی تار بندی کے دوران سیاست دانوں کے ایما پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے جے ڈی اے اور فارسٹ کنٹرول محکمہ جموں کو بھی طبقہ کو پریشان کرنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔مقررین نے الزام لگایا کہ اس طرح سے عدالت اعظمیٰ کے ہدایات کو عدولی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار کے دور میں طبقہ اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ریلی سے چودھری فاروق خیال، واجد علی و دیگر مقامی لیڈوں نے بھی خطاب کیا۔