نئی دہلی// کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک ،عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پی ایم گتی شکتی پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں وی کے ترپاٹھی، چیئرمین ریلوے بورڈ، ڈاکٹر سنجیو رنجن، سکریٹری، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، راجیو بنسل، سکریٹری، شہری ہوا بازی کی وزارت، انوراگ جین، سکریٹری، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت اور دیگر تمام بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں اورمحکموں کے سینیئر حکام شامل تھے ۔پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی) ایک مربوط منصوبہ ہے جس میں مختلف وزارتوں/ محکموں کے تمام موجودہ اور مجوزہ ترقیاتی اقدامات کو بہتر ہم آہنگی کے لیے دکھایا گیا ہے ۔این ایم پی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں شامل مختلف اسٹیک ہولڈرز کو مرئیت فراہم کر کے ‘آتم نربھر بھارت’ کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ اس میں مختلف وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کی بنیادی ڈھانچے کی اسکیموں کو شامل کیا جائے گا۔