گنہ ون میں محکمہ بجلی کے خلاف دھرنا

کنگن//کسانہ پتی گنہ ون کنگن کے لوگوں نے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیکر گاڑیوں کی آمد رفت روک دی جس کے نتیجے میں مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہناتھا کہ کسانہ پتی گنہ ون میں 250kvبجلی ٹرانسفارمر گذشتہ تین روز قبل خراب ہوگیا اور محکمہ بجلی نے مرمت کے لئے ورک شاپ لیا اور ابھی تک مرمت کرکے دوبارہ نصب نہیںکیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے ۔ ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ کی طرف سے احتجاجی صارفین کو یقین دلانے کے بعد دھرنا ختم کیا گیا۔