گنڈ گاندربل میں پولیس چھاپہ

کنگن//ضلع گاندربل کے گنڈ علاقہ میں پولیس نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ہزار لیٹر سرکاری مٹی کاتیل ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر محمد ابرہیم بوکڈا ولد سعید بوکڈا ساکن سمبل بالا گنڈ، کے گھر پر چھاپہ مار کرتلاشی کے دوران ایک ہزار لیٹر مٹی کا تیل برآمد کرکے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص مٹی کے تیل کو بلیک میں فروخت کررہا تھا جس کو پولیس نے ناکام بنادیا۔ ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ سجاد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گرفتار شخص سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر7/2020زیر دفعہ 3/7 EC ACT درج کرلیاہے