گنڈ کنگن میں شراب کی 15بوتلیں ضبط

کنگن/ /گنڈ پولیس نے ناکے کے دوران بارہمولہ کے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔پولیس ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ اتوار کی شام دیر گئے گنڈ پولیس سے وابستہ اہلکار گنڈ بازار میں ڈیوٹی پر مامور تھے کہ اس دوران ایک نوجوان کو شک کی بنیاد پر روک کر تلاشی لی جس دوران اس کے تھیلے سے شراب کی 15بوتلیں برآمد ہوئیں ۔پولیس نے مذکورہ نوجوان کی شناخت امجد خان ساکن منشی کرانت بارہ مولہ کے بطور کی ہے ۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ سیدعارف بخاری نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مذکورہ نوجوان کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر1/2019زیر دفعہ  48aایکسائز ایکٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔اس دوران پولیس نے میر بازار قاضی گنڈ کولگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران سبزار احمد راتھر عرف راجا ساکن مالی پورہ دیوسر اور اُس کی بیوی کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے 10کلو گرام فکی برآمد کی۔ قاضی گنڈ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 02/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔