سرینگر//گنائی محلہ صورہ میں ایک شہری کے گھر میں پُراسرار دھماکہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔ فاروق احمد میر ولد غلام محمد کے گھر میں ایک پراسرار دھماکہ ہوا جس سے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت فاروق احمد میر ،اس کی اہلیہ سلیمہ بیگم،6سالہ زوبیہ دختر مدثر احمد میر،11سالہ فیضان ولد گوہر احمد میر،6 سالہ زونورہ دختر مدثر احمد میرکے بطور ہوئی ہے۔ زخمیوں کو پولیس اور مقامی کی مدد سے فوری طور پر میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کیا۔پولیس نے جائے موقعہ پر پہنچ کر پراسرار دھماکے کی تحقیقات شروع کی۔