منڈی// منڈی تحصیل کے سرحدی علاقہ گلی میدان میں محکمہ صحت کی طرف سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سرحدی علاقہ کے دو سو سے زائد مریضوں کا طبی معاینہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق منگل کو محکمہ صحت کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد چیف میڈیکل پونچھ اور بلاک میڈیکل.آفسر منڈی کی ہدایات پر سرحدی علاقہ گلی میدان ساوجیاں میں وہاں کی عوام کے لیے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں علاقہ کے دو سو سے زائد لوگوں نے اپنا طبی معاینہ کروایا اور مفت ادویات بھی حاصل کی اس موقعہ پر پرایمری ہیلتھ سنٹر ساوجیاں کے متعدد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے لوگوں کا طبی معاینہ کیا اور متعدد مریضوں کی لیبارٹری جانچ بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ گلی میدان کا علاقہ ہند پاک سرحد کے عین قریب ہے جہاں کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں کی عوام نے محکمہ صحت کے افسران اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ وہ انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے اس سرحدی علاقہ میں طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔ لوگوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ ایسے کیمپ کا اہتمام مستقبل میں بھی کرے گا تاکہ یہاں کی غریب عوام کو فائدہ مل سکے۔ اس موقعہ پر پریمری ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹروں کی ٹیم جن میں میڈیکل افسر ساوجیاں ڈاکٹر علی محمد سینئر فارسمسسٹ ممتاز بانڈے لیبارٹی ٹکنیشن ریاضت علی میر اور محمد صادق دواساز موجود تھے۔