جاوید اقبال
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے گلہوتہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نےکہا کہ ان کی دھان کی فصل بارش نہ ہونے کی وجہ سے تبا ہ ہو گئی ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ محکمہ آب پاشی کی لاپرواہی کی وجہ سے لوگوں کی زمینوں کو سیراب کرنے والی تمام آبپاشی نہریں بند پڑی ہیں کیونکہ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نہروں کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں اور نہروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے ایپل کی کہ محکمہ آب پاشی کے آفیسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اُنکا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سال سے متعلقہ محکمہ نہروں کی طرف توجہ نہیں دے رہا ہے اور لوگوں نے دھان کی فصل لگانا چھوڑ دی ہے اور جو لوگ لگا رہے ہیں اُنکی فصل پانی نہ ہونے کی وجہ سے تبا و برباد ہو گئی ہے لہٰذا فوری طور نہروں کے پانی کی طرف توجہ دی جائے تاکہ لوگوں کی فصل تبا و برباد نہ ہو ۔