اسلام آباد//پاکستانی سینیٹروں کے ایک گروپ نے قومی اسمبلی کے ایوان بالا میں گلگت بلتستان خطے کوصوبائی درجہ دینے کیلئے ایک بل داخل کی ہے۔ایکسپریس ٹریبون اخبار کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرکوڈابابر،احمدخان،نصیب اللہ بازئی اورپرنس عمرنے آئین کے دفعہ1میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ ایک نیاعبوری صوبہ قائم کیاجائے ۔سابق شمالی علاقہ جات کہلانے والے گلگت بلتستان کاانتظام وفاقی حکومت کے پاس ہے،جسے بھارت غیرقانونی قبضہ قراردیتا ہے۔بھارت نے پاکستان کو واضح کیا ہے کہ جموں کشمیراورلداخ کے تمام علاقے بشمول گلگت بلتستان بھارت کے اٹوٹ انگ ہے اوران کاالحاق ناقابل تنسیخ ہے۔بلتستان عوامی پارٹی بل میں کہاگیا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ عرصہ درازسے برابر کے شہری حقوق کامطالبہ کررہے ہیں۔بل میں کہاگیا ہے کہ اس بارے میں گلگت بلتستان اسمبلی میں اتفاق رائے سے قراربھی پاس کی گئی ہے۔اس میں تجویزپیش کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کوتین نشستیں اورسینیٹ میں چار سیٹیں ،دوعمومی اور دوٹیکنوکریٹو اورخواتین کو دی جائیں۔بل میں الیکشن کمیشن میں نمائندگی دینے کابھی مطالبہ کیاگیاہے۔
گلگت بلتستان کوصوبے کادرجہ دینے کامطالبہ
