جموں //ریاست میں پیدا شدہ حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے سلسلہ میں گلو بل پیش آر گنائزیشن کا اجلاس منعقد ہو ا۔آر گنائزیشن چیئر مین شیخ الطاف حسین کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران اراکین نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر میں دہشت گردی اور فرقہ ورانہ تشدد کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔پلوامہ میں حالیہ دنوں میں ہوئے فدائین حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شیخ الطاف نے ریاستی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پلوامہ فدائین حملے کو کسی مذہب کے تناظر میں نہ دیکھا جائے جبکہ ہر ایک مذہب کے مانے والوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف اپنی آواز بلند کریں ۔اس دوران رفیق احمد جرال کو آر گنائزیشن کا چیف کنونیئر او ر سنجیو کرنی کو میڈ یا ایڈوائزیر نامزد کیا گیا ۔اپنے خطاب میں رفیق احمد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکل گھڑی میں یکجا ہو کر تمام مسائل کا سامنا کر یں ۔اپنے خطاب میں سنجیو کرانی نے کہا کہ جموں کی عوام فرقوں اور خطوں کی بنیاد پر تفریق پر یقین نہیں رکھتی ۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پلوامہ واقعہ کے بعد جموں میں کئے گئے احتجاج کے دوران ہوئے نقصان کا معاوضہ دیا جائے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گور حفیظ فانی نے زور دیتے ہو ئے کہاکہ آپسی بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے سلسلہ میں سکولوں میں پروگراموں کا اہتمام کیا جا نا چاہیے تاکہ آپسی بھائی چارے کو فروغ مل سکے ۔ان کے علا قہ شیخ اعجاز حسین ،راجیو گپتا و دیگران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔