بارہمولہ //گلمرگ میں گنڈولہ کو پھر سے شروع کیا گیا ہے اور اتوار کوپہلے ہی دن 106سیاح اس کی سواری سے لطف اندوزہوئے ۔حکام کے مطابق 106 سیاحوں میں 36غیر مقامی تھے جبکہ70مقامی تھے۔حکام کے مطابق کارپوریشن نے پہلے ہی دن گنڈولہ سواریوں سے78ہزارروپے ٹکٹ معاوضے کے طور کمائے۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اگلے کچھ دنوں میں گنڈولہ کی سواری سے لطف اندوزہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔گنڈولہ ہفتہ میں صرف دوروزسنیچرواراوراتوار کو ہی چلے گا۔کسی بھی سیاح کو بغیرماسک گنڈولہ میں سوارہونے کی اجازت نہیں ہوگی اوروہ احتیاطی تدابیر پربھی عمل کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ گنڈولہ کو کوروناوائرس کی عالمگیر وباء کے پیش نظر بندکیا گیاتھا۔