گلمرگ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جمعہ کی دوپہر کو ایک گاڑی سڑک سے پھسل جانے سے تین سیاح اور ایک مقامی ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک سومو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK05D-1892گلمرگ جاتے ہوئے ہل ٹاپ کراسنگ کے قریب سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت ثانیہ حیدر، سید وصی حیدر اور ندات فاطمہ اور گاڑی کے ڈرائیور شوکت احمد سبھی کلکتہ، مغربی بنگال کے رہنے والوں کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی صحت مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناءیہ معلوم ہوا ہے کہ ثانیہ حیدر کو سر پر چوٹ لگی ہے اور انہیں بنیادی علاج کے لیے جے وی سی ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔