ٹنگمرگ // برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے اتوارکوہزاروں مقامی سیاح پرائیویٹ گاڑیوں میں سوار ہوکر ٹنگمرگ اور گلمرگ پہنچ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس قدر لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہوگئی کہ گاڑیوں کو پارک کرنے کیلئے ٹنگمرگ کا بس اسٹینڈ بھی کم پڑ گیا ۔اس دوران لوگوں نے جگہ کی کمی کے سبب سرینگر گلمرگ شاہراہ پر اپنی گاڑیاں پارک کیں جس سے قصبے میںٹریفک جام لگ گیا۔ ادھر انتظامیہ نے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے لوہے کی چین کے بغیر کسی بھی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ گلمرگ میں تمام چھوٹے بڑے ہوٹل اتوار کیلئے قبل از وقت ہی بک کئے گئے ہیں۔