سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے کہا ہے کہ سرکار دارالخلافائی شہر کے شمال میں واقع گلسر اور خوشحال سر جھیلوںکی شانِ رفتہ بحال کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوںنے ان باتوں کا اظہارکل ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران دیں جس میں گلسر اور خوشحال سر جھیلوں کی شانِ رفتہ بحال کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ یو ای ای ڈی نے ان دونوں جھیلوںکی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لئے پہلے ہی 78کروڑ روپے کا ایک ڈی پی آر تیار کیا ہے۔صوبائی کمشنر نے لائوڈا ،سکاسٹ اورڈیپارٹمنٹ آف ارتھ سائینسز کشمیر یونیورسٹی کو گلسر اور خوشحال سر کا مشترکہ سروے کرنے اور خصوصی سفارشات اورسیٹلائٹ فوٹوز کے ساتھ ڈویژنل کمشنر کے دفترمیں پندرہ دنوں کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تاکہ اس سلسلے میںآگے کی کارروائی کی جاسکے۔
گلسر اور خوشحال سرکی شان رفتہ کیلئے 78 کروڑ روپے کاڈی پی آر تیار
