مہور//سب ڈویژن مہور کے گلابگڑھ کے پہاڑوں پہ تازہ برفباری ہوئی تاہم میدانی علاقوں میں گذشتہ روز سے واقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گلابگڑھ کے بالائی علاقے تھائی مرگ،نکن،برزپتھری میں تازہ برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں پہاڑوں سے کشمیر جانے والے بکروالوں اور لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ بکروال طبقہ اس وقت مویشیوں سمیت پہاڑوں پر پہنچ گئے ہیں۔برفباری سے ان لوگوں اور مویشیو ں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔