گزشتہ 6 برسوں میں 4267نئی کمپنیاں رجسٹر،1786بند

سرینگر//کارپوریٹ امور کی وزارت نے پیر کو پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ جموں و کشمیر میں اپریل 2016 سے مارچ 2021 کے درمیان رجسٹرار آف کمپنیز کے ذریعہ کل 4267 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیر مملکت را اندرجیت سنگھ پیر کو لوک سبھا میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ رجسٹرار آف کمپنیز کے ذریعہ کل 4267 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں جبکہ جموں و کشمیر میں ڈیمونائزیشن، جی ایس ٹی، اور کوویڈ وبائی امراض کے بعد کل 1786 کمپنیاں بند ہوگئی ہیں۔نئی کمپنیوں کے رجسٹریشن کے حوالے سے وزیر نے بتایا کہ 01.04.2016 سے 31.32021 کے درمیان 274 کمپنیاں  رجسٹر کی گئیں۔ 2016-17 میں رجسٹرڈ کمپنیاں 1545 تھیں۔ 2018 سے 2019 تک 494 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اسی طرح 2019 سے 2020 کے درمیان 820 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ 2020 سے 2021 کے درمیان اب تک 677 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔جواب کے مطابق جموں و کشمیر میں نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 4267 ہے۔اسی مدت کے دوران کمپنیوں کے بند ہونے کے بارے میں، وزیر نے بتایا کہ کل 1786 کمپنیاں بند ہوئیں۔31.3. 2021سے 2017 کے درمیان 61 کمپنیاں بند ہوئیں۔ 2017 سے 2018 کے درمیان بند ہونے والی کمپنیاں 539 تھیں۔ 2018 سے 2019 کے درمیان 497 کمپنیاں بند ہوئیں۔ 2019 سے 2020 میں 607 کمپنیاں بند ہوئیں۔ 2020-2021 میں صرف ایک کمپنی بند ہوئی۔ اسی طرح اپریل 2021 سے اب تک 81 کمپنیاں بند ہوئیں۔